صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں واقع کرم پور گاؤں بارش اور سیلاب کے پانی میں تقریباً ڈوب چکا ہے، یہاں اترنے کے بجائے پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کی چیف انٹرنیشنل نامہ نگار کلیریسا وارڈ کا کہنا ہے کہ سیلاب میں نہ کہیں امدادی کارکن دکھائی دے رہے ہیں اور نہ ہی ان لوگوں کو امداد مل رہی ہے، لوگوں کے پاس ایک وقت کی روٹی بھی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پاکستان اور پاک فوج دن رات محنت کررہی ہے لیکن ایک تہائی ملک زیر آب ہے، 3.3 کروڑ لوگ متاثر ہیں، یہ کسی ایک حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔
نامہ نگار کلیریسا وارڈ کے مطابق لوگوں میں بہت غم و غصہ پایا جاتا ہے، پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ایک فیصد سے بھی کم ذمے دار ہے لیکن دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کی سب سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔
Comments are closed.