ہفتہ 12؍رجب المرجب 1444ھ4؍فروری 2023ء

وہاڑی: درندہ صفت گارڈ کی 18 سالہ بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی

وہاڑی کی ایک مسافر بس میں 18 سال کی بس ہوسٹس کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق بس کے گارڈ نے اسلحے کے زور پر بس ہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد سے فرار ہوچکا ہے، گارڈ نے بس کو لاک کرکے بس ہوسٹس سے زیادتی کی۔

پولیس نے مزید کہا کہ زیادتی کی شکار متاثرہ بس ہوسٹس کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چلتی بس میں پیش آیا، بس مسافروں سے خالی تھی، تھانہ دانیوال پولیس نے ملزم گرفتار کو کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.