پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

وہاڑی، پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج

صوبۂ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملے میں لواحقین کے گزشتہ دو روز سے جاری احتجاج کے بعد تھانہ ماچھیوال نے مقابلے میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی۔

پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم پولیس ملازمین کو مقدمے نامزد کیا ہے۔

ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی دی گئی ہے۔

دوسری جانب پولیس مارے جانے والے ڈاکو علی شیر، اس کے والد اور بھائیوں کے جرائم کا ریکارڈ سامنے لے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.