جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

وہاب ریاض کا ایتھلیٹس کیلئے بڑا اعلان

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایتھلیٹس کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا۔

وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔

مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 5 جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.