پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور وکٹ کیپر کامران اکمل نے قرنطینہ مکمل کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی پریکٹس میں دونوں کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
خیال رہے کہ پشاور زلمی کے دونوں کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض کی جگہ شعیب ملک نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے تھے۔
27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
Comments are closed.