
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر کرکٹر شعیب ملک اور وہاب ریاض نے ایک دوسرے کے سارے راز کھول دیے۔
سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز لنکا پریمیئر لیگ میں شریک قومی اسٹار وہاب ریاض اور شعیب ملک نے ’اسپرے چیلنج‘ پورا کیا جس میں پوچھے گئے سوالات کے انہوں نے صحیح جوابات دیے۔
پہلے سوال میں انکشاف ہوا ہے کہ شعیب ملک اور وہاب ریاض دونوں میں سے وہاب ریاض زیادہ سُست ہیں جبکہ حسِ مزاح شعیب ملک کا کمال ہے۔
شعیب ملک کے حسِ مزاح کے حوالے سے وہاب ریاض نے بتایا کہ شعیب ملک کبھی خود ہی مذاق کرتے ہیں اور خود ہی ہنستے بھی ہیں۔
کھانے کے شوقین ہونے کے حوالے سے سوال کے جواب میں وہاب ریاض نے فوراً شعیب ملک کا نام لیا اور کہا کہ یہ دن میں 6 بار کھانا کھاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شعیب ملک رات تین بجے بھی سینڈوچ کا آرڈر کررہے ہوتے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ میں دن میں چھ بار تھوڑا تھوڑا سا کھانا کھاتا ہوں تاکہ فِٹ رہوں۔
Comments are closed.