بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وہاب ریاض اور اظہر علی کی لاہور قلندرز کو مبارکباد

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض اور ٹیسٹ بیٹسمین اظہر علی نے پی ایس ایل 7 کا فائنل جیتنے پر لاہور قلندرز کو مبارک باد دی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں اظہر علی نے لکھا کہ ملتان سلطانز ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم تھی جو فائنل میچ میں بدقسمت رہی لیکن یہ کھیل ہے۔ محمد رضوان کی بطور کھلاڑی اور کپتان کارکردگی شاندار تھی۔

اظہر علی نے لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ لاہور کے لوگوں کو طویل انتظار کرنا پڑا، شائقین سے بھرے اسٹیڈیم میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر فائنل جیتنے سے بہتر اور کچھ نہیں۔

وہاب ریاض نے ٹوئٹر پر لاہور قلندرز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ فائنل میچ میں اس ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.