چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزدگی کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔
سپریم کورٹ نے کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 24 اگست کو کیس کی سماعت کرے گا، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس جمال مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔
سپریم کورٹ نے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری روکنے کا حکم امتناع دے رکھا ہے۔
اس سے قبل جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی تھی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل تھے۔
Comments are closed.