hookup by tinder my uber hookup the hookup game download galaxy s10 stereo hookup office hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وکٹ دیکھ کر پہلے ٹیسٹ کی ٹیم کا فیصلہ کریں گے، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بتانا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم فائنل نہیں کی گئی ہے۔

 بابر اعظم نے ورچوئل پریس کانفرس میں کہا کہ ہوم سریز کی اہمیت جانتے ہیں کراچی اور راولپنڈی میں ٹریننگ پر فوکس کیا، مومنٹم قائم رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ٹیم فائنل نہیں کی گئی ہے، صبح وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان بھارتیوں کو پسند نہ آیا، بھارتی نے آسٹریلوی کھلاڑی کے خاندان کو دھمکیاں دے دیں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ پر فوکس ہے ٹیم بہترین پرفارمنس دے گی، پُراعتماد ہوں بھرپور فائٹ کرکے نتائج دیں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آسڑیلیا ایک اچھی ٹیم ہے لہذا اسے آسان نہیں لے سکتے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پاک سر زمین پر تاریخی ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا ، دونوں ٹیمیں 24 سال بعد پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی، میچ میں اسپنرز کا رول اہم ہوگا، لیکن بارش سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.