بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وکٹوریا ازارینکا کا کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ

بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کھلاڑیوں کی مکمل ویکسی نیشن کا مطالبہ کر دیا۔

یو ایس اوپن کے تھرڈ راؤنڈ میں پہنچنے والی بیلا روس کی ٹینس پلیئر وکٹوریا ازارینکا نے کہا کہ تماشائیوں کے سامنے کھیلنا اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ کراؤڈ کے لئے ویکسین لگوانی لازمی ہے اور کھلاڑیوں کیلئے نہیں۔

ازارینکا نے مزید کہا کہ دوسرے کھیلوں کی طرح ٹینس میں بھی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دینا چاہئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.