my uber hookup gina valentina melissa moore hookup hotshot hookup Suplee PA boyne tannum hookup rules hookup Uniondale gay byu hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وکلاء کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر کراچی سے کاریں چوری کر نے والا گروہ گرفتار

کراچی پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ایک کارروائی کے دوران وکیل کی جعلی پلیٹس لگا کر گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 4 مسروقہ کاریں اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل محمد طارق نواز کے مطابق اے وی ایل سی نارتھ ناظم آباد ڈویژن کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان شبیر اوڈھ اور شنیش کمار کو گرفتار کرکے 4 مسروقہ کاریں برآمد کرلیں۔

ملزمان کے قبضے سے ایک کلو 40 گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ اور کراچی سے کاریں چوری کرنے کی درجنوں وارداتوں میں کراچی پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان کے  4 ساتھیوں کو اے وی ایل سی جنوری 2022 میں دوران پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کرچکی ہے جو کہ تاحال جیل میں ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم شبیر اوڈھ چوری کی گا ڑی پر Advocate High Court کی جعلی نمبر پلیٹ لگا کر چلاتا تھا جس کے لئے اس نے وکیل کا جعلی کارڈ اور وکیل کا یونیفارم بھی بنوایا ہوا ہے، ملزمان اپنے ساتھیوں کی مدد سے کراچی سے کاریں چوری کرکے بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے برآمد کار نمبر AKR-998 سوزوکی آلٹو جس پر ADVOCATE HIGH COURT کی جعلی پلیٹ ہے جبکہ اصل رجسڑیشن نمبر AQQ-162 ہے، یہ گاڑی تھانہ حیدری مارکیٹ سے سرقہ شدہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 224/22 درج ہے۔

کار نمبر ASQ-564 ٹویوٹا کرولا تھانہ گلشن معمار سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ الزام نمبر194/2022ہے۔

کار نمبر ANS-176 میکر کورے تھانہ رانی پور ضلع خیر پور سے مسروقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 54/2022 ہے۔

کار نمبر AEF-882 سوزوکی کلٹس تھانہ سپر مارکیٹ سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ الزام نمبر 127/2022 ہے۔

ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید برآمدگی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.