جتنی باریک اتنی تیکھی، سبز مرچ کو کھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں، یہ صرف مشرقی کھانوں کی شان ہی نہیں بڑھاتی بلکہ کئی طبی فوائد کا ذریعہ بھی ہیں۔
آپ اسے کچی، تلی ہوئی یا بھنی ہوئی شکل میں سلاد کے ساتھ اور اپنے اہم کھانوں میں سائیڈ ڈش کے طور پر کھا سکتے ہیں۔
یہ وٹامن بی 6، وٹامن اے، آئرن، کاپر، پوٹاشیم ، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ان میں کیپسیسین بھی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو مرچ کی تاثیر کو گرم بناتا ہے، جو خون کی گردش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سبز مرچ صدیوں سے ہمارے کھانوں کا ایک ہم جُز ہیں، ان کے استعمال سے کئی موذی امراض سے بچا سکتا ہے، صرف یہ ہی نہیں بلکہ بڑھتے وزن سے پریشان افراد ان کے استعمال سے اپنے وزن میں نمایاں کمی بھی لاسکتے ہیں۔ ہری مرچ کھانے کے دیگر صحت کے فوائد یہ ہیں۔
ہری مرچ وٹامن سی کا بھرپور ذریعہ ہے، اس میں موجود سپر اینٹی آکسیڈنٹ اور وٹامن سی اہم کولیجن کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اسے کھانے سے آپ کی جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ان کا استعمال ایکنی، ریشز، پمپلز، داغ دھبے اور جھریوں کی شکایت میں بھی کار آمد ہے۔
ہری مرچوں کا استعمال ہاضمے کے عمل میں مددگار ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ غذائیں جو چبانے کے دوران لعاب دہن چھوڑتی ہیں، کھانے کے صحیح ہضم ہونے میں مدد کرتی ہیں۔ اس طرح ہری مرچیں کھانے سے ہاضمے میں مدد ملتی ہے۔
چونکہ ہری مرچ میں کیلوریز نہیں ہوتیں اور یہ جسم کی اضافی چربی کو جلانے میں مدد دیتی ہے جس سے آپ کے جسم کا میٹابولزم بڑھتا ہے، اس لیے یہ وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔
ذیابطیس کے شکار افراد کو اپنی خوراک میں ہری مرچ ضرور شامل کرنی چاہیے کیونکہ اس سے شوگر کی بڑھتی ہوئی سطح کا خیال رکھا جا سکتا ہے اور جسم میں توازن پیدا کرنے میں مزید مدد مل سکتی ہے۔
ہری مرچ میں موجود وٹامن سی آئرن کو جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، اس کے ساتھ ہری مرچ میں آئرن کی مقدار بھی بھرپور ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کی تشکیل کے لیے ضروری ہے، یہ خون میں ہیموگلوبن کی سطح کو بڑھاتی ہے۔
Comments are closed.