پیر 29ذیقعد 1444ھ 19؍جون2023ء

وُرسٹر شائر نے اسامہ میر کا کنٹریکٹ بڑھا دیا

وُرسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر کا کنٹریکٹ بڑھا دیا۔

کاؤنٹی کرکٹ کلب نے اسامہ میر کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے باقی میچز کے لیے بھی سائن کرلیا۔

اسامہ میر کا کہنا ہے کہ صرف تین میچز کے لیے آیا تھا اور اب فُل کنٹریکٹ سائن کرلیا ہے۔

قومی ٹیم کے لیگ اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں فرسٹ کلاس کھیل چکا ہوں لیکن انگلینڈ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کا تجربہ بہت مختلف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.