الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج و منتقلی کیلئے درخواست دینے تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
اب شہری ووٹ کے اندراج، اخراج اور درستگی کیلئے 20 جولائی 2023 تک الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق شہری اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنے کیلئے فوری طور پر اپنا شناختی کارڈ نمبر موبائل فون کے ذریعے 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر موجود مستقل یا عارضی پتہ میں سے کسی ایک پر درج کروایا جاسکتا ہے۔
شہری اپنے ووٹ کے اندراج منتقلی، اخراج یا کوائف میں تبدیلی کیلئے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
شہری اس فارم کو پُر کرکے متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔
شہریوں کی رہنمائی کیلئے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم نمبر 21 استعمال کریں۔
اعتراض اور ووٹ کے اخراج کیلئے فارم نمبر 22 استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ کوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 23 دیا گیا ہے۔
Comments are closed.