pregnant hookup mature hookup app 17 year old hookup a v hookup on xbox 360 galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ووٹ چُرا کے ناجائز حکمران ہوں گے تو بغاوت ہوگی، مولانا فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ووٹ چوری کر کے ملک پر ناجائز حکمران ہوں گے تو بغاوت ہوگی۔

ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن کے جلسے سے خطاب میں فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ایشیا معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ کوئی کاروبار کرنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، دنیا کو موقف دیا کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، آج ہماری آواز گلی گلی، کوچے کوچے پہنچ چکی ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ جس ملک کی معیشت گرجاتی ہے پھر وہ اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتا، سوویت یونین کی مثال آپ کے سامنے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سالانہ ترقی کا تخمینہ صفر رہ گیا ہے، نواز شریف کے دور میں ترقی کا تخمینہ ساڑھے 5 فیصد تھا، یہ صفر پر لے آئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ میری جنگ یہ ہے کہ اگر حکومت ہوگی تو آپ کے ووٹ کی بنیاد پر ہوگی، اگر ووٹ چوری کرکے ملک پر ناجائز حکمران ہوں گے تو بغاوت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج یہاں کسان، ڈاکٹر رو رہا ہے، وکیل، استاد احتجاج پر ہیں، ہم آپ کو پاکستان کے لیے ناسور سمجھتے ہیں، ہمیں اب اس ملک کو بچانا ہے، پاکستان کے حالات کو ٹھیک کرنا ہم سب کے لیے چیلنج ہے۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ملک کا نظام قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذریعے چلایا جارہا ہے، نیب ایک آمر کا دیا ہوا فلسفہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہیں اس ایجنڈے تحت لایا گیا تھا کہ تم نے کشمیر کو بیچنا ہے، تم نے بیچ دیا، آج کشمیریوں کا خون ہورہا ہے، پاکستان کی طرف سے کوئی آواز نہیں اٹھ رہی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج ہم نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑدیا ہے، یہ عمران خان کو دیا گیا ایجنڈا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تمہیں سی پیک کو ناکام بنانے کا ایجنڈا دیا گیا، آج چین ہم سے ناراض ہے، یہ خارجہ پالیسی ہے، امریکا کو تم سب کچھ دے چکے ہو، خارجہ پالیسی تب مضبوط ہوگی جب ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ پورا ایشیا معاشی لحاظ سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان کے ساتھ کوئی کاروبار کرنے کو تیار نہیں، آج افغانستان اس پوزیشن میں نہیں وہ پاکستان کے ساتھ کاروبار کرسکے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صرف اقامہ میں نواز شریف کو سزا سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے دی گئی، اب پنڈورا باکس آگیا ہے، سب انہی کے نام ہیں، اب کیوں خاموش ہیں؟

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عزم کر رکھا ہے ان حکمرانوں کو ہم کوئی جواب دینے کو تیار نہیں، نیب ہو یا کوئی اور بلا ہو ہم عوام کے اندر آپ کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک اب الیکشن ہوں گے وہ بھی عام انتخابات، یہ بلدیاتی الیکشن آپ کی تحریک کو روکنے کے لیے کرائے جارہے ہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے یہ بھی کہا کہ یہ تحریک جاری رہے گی، آپ ہر گلی محلے میں آواز پہنچائیں گے، یہ شکست کھاچکے ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک آگے بڑھے گی، قوم کے شانہ بشانہ رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو بے بس بنایا گیا ہے، پی ڈی ایم عام آدمی کے ساتھ 0کھڑی ہے، یہ جنگ اب جاری رہے گی، حکومت کے خاتمے جاری رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.