نوشہرہ میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے اپنے آبائی گاؤں مانگی شریف میں ووٹ ڈالا۔
پرویز خٹک کی ووٹ کاسٹ کے دوران دلچسپ صورتحال سامنے آئی، جس کے بعد انہیں ووٹ کی پرچی دوبارہ وصول کرنی پڑگئی۔
ہوا کچھ یوں کہ میئر نوشہرہ کی سیٹ پر وزیر دفاع کے بیٹے اور بھتیجے مدِ مقابل ہیں، بیٹا پی ٹی آئی اور بھتیجا پی پی کی طرف سے امیدوار ہے۔
پرویز خٹک نے ووٹ ڈالتے ہوئے بیٹے یا بھتیجے کے بجائے اُن کے مخالف امیدوار کے نشان پر مہر لگادی۔
وزیر دفاع کو اپنی غلطی کا جلد ہی اندازہ ہوگیا تو انہوں نے پریزائیڈنگ افسر سے دوبارہ پرچی وصول کر کے صحیح ووٹ کاسٹ کیا۔
Comments are closed.