وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں امین الحق نے کہا کہ ای وی ایم پر ایم کیو ایم کے ساتھ مسلم لیگ (ق) نے بھی تحفظات ظاہر کیے۔
ایم کیو ایم اور ق لیگ نے ای وی ایم اور نیب ترامیم کی مخالفت کردی۔
اتحادیوں نے وزیراعظم کے روبرو کہہ دیا کہ ہم آنکھیں بند کرکے کسی بھی بل کی حمایت نہیں کرسکتے۔
اتحادیوں کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے کل بلایا جانے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کردیا۔
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کرنے سے ایک گھنٹہ بھر پہلے ہی وزیراعظم عمران خان نے ارکان کو جہاد سمجھ کر اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواز دیا کہ اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اسی وجہ سے پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.