جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ووٹر لسٹیں ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کی خبر غلط قرار، الیکشن کمیشن کی تردید

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا طریقہ کار موجود ہے، انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کی قانون میں کوئی شق نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے، ریاست کے خلاف کام کرنے والی آرگنائزیشنز اس ڈیٹا کا غلط استعمال کر سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں تمام ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مراسلے کے ذریعے عام انتخابات 2024ء کے سلسلے میں ملکی مبصرین اور میڈیا کے ایکریڈیشن کارڈ کے لیے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔

مسلح افراد ریٹرننگ آفیسر دفتر کے احاطے میں جدید اسلحہ کے ساتھ داخل ہوئے۔

جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام میڈیا نمائندگان ایکریڈیشن کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق مقامی این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی ایکریڈیشن کارڈ بنوا سکتے ہیں۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل کے مشاہدے اور کوریج کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولت دے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.