وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس (ڈی ایم او) مانسہرہ نے انتخابی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا ہے۔
ڈی ایم او کے مطابق اعظم سواتی کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس مانسہرہ میں 10 مارچ کو طلب کرلیا گیا ہے۔
ڈی ایم او کے مطابق وفاقی وزیر نے تحصیل چیئرمین کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم چلائی۔
ڈی ایم او کے مطابق انتخابی مہم کے دوران ووٹرز کو دھمکایا گیا اور کہا گیا کہ حکومتی امیدوار کو کامیاب نہ کرانے پر فنڈز نہیں ملیں گے۔
Comments are closed.