حال ہی میں ایک روزہ کرکٹ میں ویرات کوہلی کی جگہ پر کپتانی کا چارج سنبھالنے والے روہیت شرما ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہیت شرما ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور اسی وجہ سے وہ اسکواڈ سے باہر ہوئے ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ جنوی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی جگہ پر پریانک پنچل کو شامل کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارت میں کرکٹ کے منتظم ادارے بی سی سی آئی نے بھی روہیت شرما کے اسکواڈ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ روہیت شرما کو ویرات کوہلی کی جگہ پر ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ میں ویرات کوہلی کے نائب ہیں۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔
Comments are closed.