جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم پھر سے نمبر ون بیٹر بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پھر سے نمبر ون بیٹر بن گئے۔

بھارت کے شُبمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے غیر حاضری کے باعث بابر اعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔

بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شُبمن گِل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دوسری جانب انگلینڈ کے اسپن بولر عادل رشید ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.