انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھارت نے حاصل کرلی۔
بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں کامیابی کے بعد آئی سی سی کی ایک روزہ کرکٹ میں پہلی پوزیشن پاکستان سے چھینی ہے۔
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی اور دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی۔
آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے پوائنٹس 116 ہوگئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر براجمان پاکستانی ٹیم پوائنٹس کی تعداد 115 ہے۔
تیسرے نمبر آسٹریلیا ہے، جس کے پوائنٹس کی تعداد 111 ہے، جنوبی افریقا 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 5ویں اور گزشتہ ورلڈ کپ کی رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ 6 چھٹے نمبر پر ہے۔
عالمی درجہ بندی میں بنگلادیش 7ویں، سری لنکا 8ویں، افغانستان 9ویں اور ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی نہ کرسکنے والی ویسٹ انڈیز 10ویں نمبر پر ہے۔
Comments are closed.