
نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ون ڈاکیومنٹ رجیم قائم کرنا ہے تاکہ پاکستان میں کوئی غیر قانونی طور پر نہ آئے۔
سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہم ارکان سینیٹ کے ساتھ بیٹھیں گے اورغیرملکی افراد پر بریفنگ دیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ سب سے بہترین پاکستان پرستی ہے اور سب سے پہلے پاکستان ہے،31 اکتوبر تک غیر قانونی تارکینِ وطن کو نکالا جائے گا۔
نگراں وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب کیس بھی غیر قانونی فرد کو پاکستان نہیں آنے دیں گے، غیر ملکی تارکینِ وطن سے متعلق کوئی بیرونی دباؤ نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بغیر کاغذات کے کہیں کوئی رہنے نہیں دیتا، کوئی سفارتی مداخلت پاکستان میں نہیں ہو رہی۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ مغرب اپنے شہریوں کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی سنجیدہ ہیں۔
Comments are closed.