وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملتان سے لاہور جاتے ہوئے ایئر پورٹ پر صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی سے ملاقات کی .
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے ہم ون مین شو پر یقین نہیں رکھتے ملتان شہر کے منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا سیوریج اور واٹر سپلائی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جارہے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے نام پر دھوکہ دیا لیکن ہم جنوبی پنجاب کی عوام کو اس کا حق دے رہے ہیں ہمارے دور میں جنوبی پنجاب کا بجٹ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جا رہا، ماضی میں جنوبی پنجاب کا بجٹ دوسرے شہروں پر خرچ کیا جاتا تھا ۔
وزیر اعلیٰ اراکین اسمبلی سے ملاقات کے بعد لاہور واپس روانہ ہو گئے ۔
Comments are closed.