سربین ٹینس اسٹار نوواک جو کووچ ومبلڈن چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن کے سیمی فائنل میں نمبر ون سیڈ نوواک جوکووچ نے برطانوی حریف کیمرون نوری کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
نوواک جوکوواچ کے مقابلے میں پہلے سیٹ میں کیمرون نوری نے عمدہ کھیل پیش کرکے 2-6 سے فتح اپنے نام کی۔
اس کے بعد سربین ٹینس اسٹار نے کھیل میں واپسی دکھائی نے اگلے تینوں سیٹ 3-6، 2-6 اور 4-6 سے اپنے نام کرلیے اور فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
اتوار کو ایونٹ کا فائنل نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے نک کرائیوس کے درمیان کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.