بدھ 23؍ذوالحجہ 1444ھ12؍جولائی 2023ء

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ، جوکووچ سیمی فائنل میں پہنچ گئے

مینز ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

سربین کھلاڑی نوواک جوکووچ نے آندرے رُوبولیف کو کوارٹر فائنل میں شکست دی۔

ایونٹ کی ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر ایک ایگا سیویا ٹیک اور نمبر چار سیڈ جیسیکا پیگیولا ان سیڈڈ کھلاڑیوں سے ہار گئیں۔

نوواک جوکووچ نے چار چھ، چھ ایک، چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔

مینز ایونٹ کے ایک اور کوارٹر فائنل میں جے سنر فتح یاب ہوئے، انہوں نے سیفیولین کو چار سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.