ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار اَن سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیت لیا، فائنل میں اُنہوں نے تیونس کی اونس جیبیور کو مات دے دی، جیبیور مسلسل دوسرے برس فائنل نہ جیت سکیں۔
لندن میں جاری ومبلڈن ٹینس کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی اونس جیبیور اور اَن سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا آمنے سامنے تھیں۔
فائنل میں بھی وونڈروسووا نے تجربہ کار کھلاڑی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اسٹریٹ میں فتح حاصل کی، وونڈروسووا کی جیت کا اسکور 4-6 اور 4-6 رہا۔
وونڈروسووا ومبلڈن کی ویمن ایونٹ کی تاریخ میں ٹائٹل جیتنے والی پہلی ان سیڈڈ پلیئر ہیں۔
دوسری جانب اونس جیبیور مسلسل دوسرے برس فائنل میں پہنچنے کے باوجود ٹائٹل نہ جیت سکیں، فائنل کے اختتام پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے انعامات تقسیم کیے۔
شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اونس جیبیور نے کہا کہ میرا وعدہ ہے، ہم ایک نا ایک دن یہ جیت کر رہیں گے۔
Comments are closed.