سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی گیس فیلڈ سے دریافت گیس کو سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کر لیا ہے۔
ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے گزشتہ برس لکی مروت کے علاقے ولی میں گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئی ناردرن نے گیس سپلائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پائپ لائن بچھائی، سوئی ناردرن بورڈ اور موجودہ مینجمنٹ کی کاوشوں سے پائپ لائن وقت سے پہلے مکمل کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس کو سسٹم میں شامل کرنے کے لیے 66 کلو میٹر طویل پائپ لائن بچھائی، ولی گیس فیلڈ سے ابتدائی طور پر 10 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی شروع ہو چکی ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں ولی فیلڈ سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی تک قدرتی گیس سپلائی ہونے کی توقع ہے۔
Comments are closed.