بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ولید اقبال کی سینیٹ میں مرغی کی آوازیں نکالتے ویڈیو وائرل

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال کی سینیٹ میں مرغی کی آوازیں نکالتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس کے دوران  تحریک انصاف کے سینیٹر ولید اقبال نے سینیٹ میں مرغی کی آوازیں نکال کر اپنے منفرد ہُنر کا مظاہرہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللّٰہ نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا علامہ اقبال کے پوتے ولید اقبال نے سینیٹ میں مرغی کی آواز نکالی، اس پر علامہ اقبال کی روح تو تڑپ گئی ہو گی۔

ولید اقبال کے گزشتہ روز ہونے والے سینیٹ اجلاس کے دوران بانگ دینے پر سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

علامہ اقبال کے پوتے کے احتجاج کی ویڈیو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے لکھا کہ ’بانگِ درا، پی ٹی آئی ایڈیشن۔‘

مریم نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ ولید اقبال ایسی آوازیں کیوں نکال رہے ہیں۔

فائزہ افتخار نے ولید اقبال کی ویڈیو پر تبصرہ کیا کہ ’اقبال کا شاہین کُکڑ بنتے ہوئے۔‘

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.