جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

ولید اقبال کا 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر ولید اقبال نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

پریس کانفرنس کے دوران ولید اقبال نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔

سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ایک مضبوط فوج آئین کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف پوری قوت کے ساتھ قانونی کارروائی ضروری ہے۔

ولید اقبال نے یہ بھی کہا کہ افواج پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.