روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ملک کی آبادی بڑھانے کے لیے خواتین کو 10 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ولادیمیر پیوٹن کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ جس خاتون کے 10 یا اس سے زائد بچے ہوں گے، ریاست اُنہیں اعزازی ٹائٹل ’مدر ہیروئن‘ سے بھی نوازے گی۔
ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے اعلان کردہ اس اسکیم کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت حکومت سوویت دور کے اعزازی ٹائٹل ’مدر ہیروئن‘ کو بحال کرتے ہوئے 10 یا اس سے زیادہ بچے پیدا کرنے پر خاتون کو بھاری رقم بھی دے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن کے اعلان کے مطابق 10بچوں کو جنم دینے والی ماؤں کو پرورش کے لیے 13ہزار 500 سو پاؤنڈ فی بچہ دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کو اس وقت آبادی میں کمی کا سامنا ہے جس میں عالمی وبا کورونا وائرس اور یوکرین میں حملے کے بعد تیزی سے مزید کمی آئی ہے۔
دوسری جانب روسی ماہرین کی جانب سے اس کوشش کو مایوس کُن قرار دیا جا رہا ہے۔
اس اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر میتھرز نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کا ماننا ہے کہ جن لوگوں کے خاندان بڑے ہوتے ہیں وہ زیادہ محب وطن ہوتے ہیں۔
اس اعلان سے متعلق متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ برسوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہونے اور یوکرین کے ساتھ جنگ میں تقریباً 50 ہزار روس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد اٹھایا گیا ہے تا کہ اس خلاء کو پُر کیا جا سکے۔
روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر روسی خواتین کو زیادہ پچے پیدا کرنے اور خاندان کو بڑا بنانے کی جانب ترغیب دینے کی ایک کوشش ہے۔
Comments are closed.