مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت صرف میٹرو ٹرین، صحت کارڈ ہی نہیں اور بھی بہت کچھ بتائے گا۔
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایشین ٹائیگر کی اصطلاح ملکی تعمیر و ترقی، معاشی استحکام اور خود کفالت کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ایشین ٹائیگر کی اصطلاح کا ’ریاست مدینہ کے جذباتی نعرے سے موازنہ ناقابل فہم اور قطعی غیر منطقی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایسے سستے سیاسی نعروں کا مقصد عوام کے ذہن کو الجھانا ہے۔
Comments are closed.