منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

وقت سے پہلے انتخابات ناممکن لگتے ہیں، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وقت سے پہلے انتخابات ناممکن لگتے ہیں، صدر عارف علوی سے معیشت پر بات چیت ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر عارف علوی کو کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے شرائط کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی۔ عارف علوی بھی سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور حکومت میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز الہٰی کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے نہیں بلکہ دو اور لوگوں نے بنی گالہ کے چکر لگانے کو کہا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے ملکی معیشت سے متعلق اشارے دیے اور بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی نئی قسط کے لیے بھی تمام معاملات پورے ہیں، پی ٹی آئی کو مناکر اسمبلی میں نہیں لاؤں گا ان کو خود آنا ہے تو آجائیں۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کر رہے تو بڑھا بھی نہیں رہے، ہم نے ابھی تیل کی قیمتوں میں کوئی سیلز ٹیکس نہیں لگایا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے پر جو پابندی تھی وہ ختم ہوگئی، کوشش ہے کہ روس سے 30 فیصد رعایت پر تیل مل جائے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ماضی کی جو کمٹمنٹ ہے 50 روپے کے حوالے سے وہ پوری کرنی ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.