پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت ثابت کرے گا کہ ڈپٹی اسپیکر ایماندار ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دن میں کسٹوڈین نہیں ہوں، میں وزارتِ اعلیٰ کا امید وار ہوں۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب شفاف ہو، کس کی نیت خراب ہے وہ آج سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن پر شبہات ہیں، کوشش کریں گے الیکشن شفاف ہو، لیکن نیتیں شفاف نہیں۔
پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار نے کہا کہ آج کے دن پتہ چلے گا کہ کون کسٹوڈین ہے اور اس کا رویہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ارد گرد وقت اور حالات نیک نیتی والے نہیں، اگر بے انصافی کے نتائج ہوتے ہیں تو کون مانے گا۔
رہنما ق لیگ چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ وقت پر بتائیں گے کہ ڈپٹی اسپیکر کہاں سے ہدایات لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ کون ہو گا؟ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، اس بات کا فیصلہ آج ہونے جا رہا ہے۔
حمزہ شہباز مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار ہیں جبکہ پرویز الہٰی کو اپنی جماعت ق لیگ کے ساتھ پی ٹی آئی کی حمایت بھی حاصل ہے۔
پرویز الہٰی کی جانب سے 189 ارکان کی حمایت کا دعویٰ سامنے آیا ہے جبکہ حمزہ شہباز شریف نے 200 سے زائد ارکانِ اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔
حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ اور پیپلز پارٹی کی حمایت انہیں حاصل ہے۔
Comments are closed.