پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے شریف آدمی کو وزیراعظم بنائیں اور ہم اس کی مدد کریں۔
لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اپنے دشمنوں اور دوستوں کو بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں چہرے جانتا ہوں پہچانتا ہوں، دشمنوں کو بھی جانتا ہوں، پیار والے دوستوں کو بھی جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ناپاک وزیراعظم کو نکالیں، وقت آگیا کسی اور شریف آدمی کو وزیراعظم بنائیں جو ملک چلا سکے اور ہم اس کی مدد کریں۔
سابق صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ میں اور بلاول مل کر آپ کی خدمت کریں گے، دوستوں کی دعاؤں اور پارٹی کی مدد سے ہم یہ کام کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب پہلے حکومت لی تھی تب سوات آپ کے قبضے میں نہیں تھا، جب حکومت لی تھی ایک سال میں ساری چیزیں سدھار دی تھیں، اب بھی ایسا ہی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی خدمت کریں گے، آپ کی تکالیف کو دور کریں گے، میں اور بلاول مل کر آپ کی خدمت کریں گے، میرا بلاول آپ کا بیٹا اور بھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بی بی سے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو تکالیف سے نکالیں گے، دوستوں کی دعاؤں اور پارٹی کی مدد سے یہ سب کام کریں گے۔
آصف علی زرداری نے اپنا خطاب ختم کرتے ہوئے شرکا سے کہا کہ مجھے ایک اور جگہ جانا ہے، آپ کو جلسے میں ملوں گا، جلسے میں آپ کے ساتھ ہوں گا ہر قدم پر آپ کے ساتھ رہوں گا۔
Comments are closed.