استحکامِ پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ڈائیلاگ کی سیاست شروع کی جائے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انتشار اور ذاتیات کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ بد تہذیبی اور گالم گلوچ کی سیاست نے اداروں اور امیدواروں کا تشخص تہس نہس کر دیا۔
ترجمان استحکامِ پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ آئی پی پی انتشار کی سیاست ختم کرنے کے لیے پُر عزم ہے، مفاہمت کی سیاست ملک کی ضرورت ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز حرفِ آخر نہیں، شراکت داری اور سیاستداری الیکشن کے بعد کا مرحلہ ہے۔
Comments are closed.