قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بولر وقار یونس ناصرف کرکٹ میں مہارت رکھتے ہیں بلکہ ان کی آواز بھی کافی سُریلی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں جاری تیسرے ٹیسٹ کا تیسرا دن یوم پاکستان کے نام کیا گیا، کھیل شروع ہونے سے پہلے قومی ترانہ بھی پڑھا گیا۔
میچ کے آغاز سے قبل وقار یونس نے زینب عباس، سکندر بخت کو ملی نغمہ بھی سُنایا، جس کی ویڈیو پی سی بی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
ویڈیو میں زینب نے بتایا کہ وقار یونس کی آواز کافی سُریلی اور وہ بہت اچھا گاتے ہیں، یومِ پاکستان کے دن وہ ہمیں ملی نغمہ سنائیں گے۔
وقار یونس زینب کی فرمائش پر ’یہ وطن تمہارا ہے‘ اپنی خوبصورت آواز میں پڑھتے ہیں۔
اس ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے عمر گل نے کہا کہ وقار بھائی آپ کی آواز تو بہت اچھی ہے، آپ کا تو یہاں بھی مستقبل روشن ہے۔
Comments are closed.