ہفتہ 19؍ذوالحجہ 1444ھ8؍جولائی 2023ء

وقار مہدی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ مصطفیٰ کمال پیپلز پارٹی کیخلاف بیان دے کر ایم کیو ایم کارکنان میں جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے 15 سال میں کراچی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ترقیاتی کام دیکھ کر ایم کیو ایم کے پیٹ میں درد ہو رہا ہے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ مصطفیٰ کمال کو آج کل بانی ایم کیو ایم بننے کا شوق بھی چڑھا ہوا ہے۔

اس سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ حکومت 15 سال سے ہماری نسل کشی کر رہی ہے، صوبائی حکومت ہمارے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں، دیر تک خاموش نہیں رہ سکتے، وزیراعلیٰ سندھ کو پانی اور بجلی جیسے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.