بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاق کے گندم کی امپورٹ کی اجازت نہ دینے پر تشویش ہے: پرویز الہٰی

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے وفاق کی جانب سے پنجاب کو گندم امپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں گندم کے موجودہ اسٹاک اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں یوریا، فاسفیٹ، گندم کے بیج اور درآمدی گندم پر سبسڈی کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب نےخود ادائیگی کر کے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرنے کی اجازت مانگی تھی، سندھ اور دیگر صوبوں کو وفاق کی طرف سے امپورٹ کردہ گندم فراہم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق پہلے بھی گندم امپورٹ کر چکا ہے لیکن پنجاب کو شیئر نہیں دیا، پنجاب سے اسلام آباد کو بدستور 16 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کی جا رہی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب نے آئینی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق گندم امپورٹ کی اجازت طلب کی، وفاق کا پنجاب کے عوام کے بارے میں رویہ افسوس ناک ہی نہیں، قابلِ مذمت بھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.