بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاق کے بعد اب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کھلم کھلا آئین شکنی جاری ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاق کے بعد اب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں کھلم کھلا آئین شکنی جاری ہے۔

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے نمائندہ ایوان کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر آئین کو روندا جارہا ہے، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کو طاقت اور غنڈہ گردی سے آئین اور سپریم کورٹ کے حکم پر چلنے سے روکا جا رہا ہے جو سراسر بغاوت ہے۔

مریم نواز اور حمزہ شہباز مقامی ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان اقدامات سے عوام اور دنیا کو کیا یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ آئین اور قانون لاوارث ہے؟

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ آئین انصاف چاہتا ہے، تاخیر آئین شکنوں کے حوصلے بڑھاتی ہے جتنی تیز رفتاری سے آئین شکنی ہوئی، عوام انصاف بھی اتنا ہی تیز ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ چند سیکنڈ میں آئین پامال کرنے والوں کی کئی دن گزرنے کے باوجود گرفت نہ ہونا عوام کو پریشان کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آئین، قانون اور جمہوریت کا قتل عام کرکے دندناتا پھر رہا ہے، عمران نیازی اپنے ساتھ پورے نظام اور ملک کو ڈبونے پر تل چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.