بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاق کی پنجاب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے طلب

وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت سے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پر ماہرانہ رائے مانگ لی۔

اس ضمن میں اٹارنی جنرل آفس نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا۔

وفاقی حکومت نے خط میں پنجاب حکومت سے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں جمع ہونے والی رپورٹس پر متعلقہ ماہرین سے رائے لی جائے۔

مسلم لیگ نون کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔

خط میں وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب حکومت سے کہا گیا ہے کہ ماہرین کی رائے ملنے پر نواز شریف کی واپسی سے متعلق آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ماہرین نے اگر نواز شریف کی صحت بہتر قرار دی تو ان کے معالج سے رابطہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے گزشتہ روز اٹارنی جنرل کو شہباز شریف کے خلاف درخواست تیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.