وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد حملے پر آئی جی سندھ اور چیف سیکریٹری سے بات ہوئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے بتایا ہے کہ 6 سے 7 دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے ہیں، جنہوں نے گاڑی پارک کرنے کے بعد دستی بم پھینکا۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے اہلکار دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس اہلکار تیسری منزل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت رابطے میں ہے، سندھ پولیس کو ہر مدد فراہم کی جائے گی، اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے بات ہوئی ہے۔
Comments are closed.