سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے 280 ارب روپے کی مقروض ہے۔
سوات میں جلسے سے خطاب میں محمود خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں زیادہ قرضے لینے کا مقصد ترقیاتی کاموں کا جال بچھانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا کہ عمران خان معاہدے پر دستخط نہیں کرتا تو قرض نہیں دیں گے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کپڑے بیچنے کا کہا تھا لیکن آپ کے کپڑے کون خرید گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد از جلد الیکشن کا اعلان کریں، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے 280 ارب روپے کی مقروض ہے۔
Comments are closed.