وفاقی کابینہ نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت صنعت و پیداوار کی سمریوں پر دو فیصلے کر دیے۔
کابینہ نے سوئی سدرن کو 1 لاکھ 20 ہزار ٹن ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ دے دی۔
سوئی سدرن کو اپریل سے ستمبر کے دوران ایل پی جی خریدنے کیلئے پیپرا رولز سے چھوٹ دی گئی۔
سوئی سدرن نے موسم سرما میں پیپرا رولز سے چھوٹ کے تحت 67 ہزار ٹن ایل پی جی درآمد کی۔
سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ پیپرا رولز سے چھوٹ کے باعث قومی خزانے کو 22 کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔
وفاقی کابینہ نے رضوان بھٹی کو چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی ڈی سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
رضوان بھٹی کو 3 سال کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تعینات کیا گیا۔
وفاقی کابینہ سے وزارت پیٹرولیم اور صنعت و پیداوار کی سمریوں پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
Comments are closed.