بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وفاقی کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے

نئی بننے والی وفاقی کابینہ کے لیے وزارتوں کے حوالے سے تجویز کیے گئے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو تین وزراء اور چار وزرائے مملکت کے قلم دان دیے جانے کی تجویز دی گئی ہے، رانا ثناء اللّٰہ کو داخلہ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی کی وزارتیں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات، خواجہ آصف کو دفاع یا پانی و بجلی کی وزارت دینے کی تجویز دی گئی ہے، مفتاح اسماعیل کو مشیر وزارت خزانہ بنائے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے وزارت نہ لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کو وفاقی کابینہ میں دو وزارتیں دینے کی تجویز دی گئی ہے،  ایم کیو ایم پاکستان کو وزارت بحری امور بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.