وفاقی کابینہ نے جی 20 کے 3 ممالک سے قرض ری شیڈول کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اٹلی، جاپان اور اسپین کے ساتھ قرض ری شیڈول کرنے کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے این ایچ اے کے بزنس پلان کی تیاری کی اور سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد کی منظوری دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق دو ملین میٹرک ٹن گندم کے اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھنے کی منظوری دی۔
کابینہ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق گندم کے اسٹریٹیجک ذخائر برقرار رکھنے کا مقصد گندم کی قیمتوں میں اضافہ روکنا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ٹیم کے دورے پر اخراجات کےلیے 70 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) 30 اگست کے اجلاس میں ان اقدامات کی منظوری دے چکی ہے۔
Comments are closed.