وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر اشفاق کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سے قبل وہ ڈی جی انٹرنیشنل ٹیکسز بھی رہے ہیں۔
ڈاکٹر اشفاق پنجاب یونیورسٹی سے انگلش میں ماسٹر کی ڈگری رکھتے ہیں۔ انہوں نے جاپان سے ایم ایس اکنامک پالیسی کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔
وہ قائداعظم یونیورسٹی اور امریکی یونیورسٹی سے پولیٹیکل اکانومی میں پی ایچ ڈی کرچکے ہیں۔ وہ ورلڈ بینک فیلو شپ، فل برائٹ فیلوشپ سمیت متعدد فیلو شپ ہولڈر بھی ہیں۔
خیال رہے کہ اس وقت عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
تاہم 29 اگست کے بعد سے ڈاکٹر اشفاق ساتویں چیئرمین ایف بی آر ہوں گے۔
Comments are closed.