وفاقی کابینہ نے بجلی کی چوری کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ پر کابینہ میں تفصیلی بحث بھی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے لائن لاسز اور بجلی کی چوری پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کابینہ نے بجلی کی چوری کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کر دی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں بجلی کے لائن لاسز کم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
Comments are closed.