وفاقی کابینہ کا چوبیس گھنٹوں میں دوسرا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا گیا، اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج دن ایک بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
کابینہ اجلاس کا ایجنڈا تاحال جاری نہیں کیا گیا، اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال زیر غور آئے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کی رات 8 بجے بھی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.