وفاقی کابینہ نے ملک میں توانائی بحران سے نمٹنے کےلیے ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں جمعے کو ورک فرام ہوم کی تجویز پر کمیٹی بنادی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ سرکاری ملازمین اور وفاقی کابینہ اراکین کا فیول کوٹہ 40 فیصد کم کردیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس میں 15 جون تک ساڑھے 3 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی منظوری دی گئی ہے، 30 جون تک لوڈشیدنگ کو بتدریج کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں طے پایا کہ لوڈشیڈنگ رواں ماہ کے آخر تک 2 گھنٹے تک لانے کےلیے ہنگامی پلان تیار ہے، فی الحال مارکیٹیں جلد بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں کھولنے اور بند کرنے کے اوقات کار کا فیصلہ وزیر اعظم، وزرائے اعلیٰ اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا جائے۔
Comments are closed.